کیوبا میں امریکی سفارت خانہ کھول دیا گیا

54 برس بعدہوانا میں گزشتہ روز امریکہ کے سفارت خانے پر امریکی پرچم لہرایا گیا جس کی باضابطہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ جان کیری تھے

328011
کیوبا میں امریکی سفارت خانہ کھول دیا گیا

54 برس بعدہوانا میں گزشتہ روز امریکہ کے سفارت خانے پر امریکی پرچم لہرایا گیا جس کی باضابطہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ جان کیری تھے۔
یہ علامت تھی اِس بات کی کہ امریکہ اور کیوبا جو دو سرد جنگوں کے ادوار میں ایک دوسرے کے دشمن رہ چکے ہیں اب سفارتی تعلقات کے نئے عہد میں داخل ہوچکے ہیں۔
ستر سالوں کے دوران جان کیری امریکہ کے پہلے وزیر خارجہ ہیں جنھوں نے کیوبا کی سرزمین پر قدم رکھا۔
اِس موقع پر اپنے کلمات میں اُنھوں نے کہا کہ اِس عرصے کے دوران دونوں ملکوں کی جانب سے اکیلےپن کا اختیار کردہ راستہ درست نہیں تھا اب وقت آچکا ہے کہ دونوں ملک ایک امید افزا سمت کی جانب گامزن ہوں۔
یاد رہے کہ اِس علامتی تقریب سے آٹھ ماہ قبل، کیوبا اور امریکہ نے باہمی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے قبل تقریباً چار ہفتوں تک دونوں ملکوں نے بات چیت کی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں