فرانس اور برطانیہ کی سرحدوں پر 50 کلو میٹر طویل قطاریں

فرانس اور برطانیہ کے درمیان رابطہ قائم کرنے والے زیر سمندر انگلش چینل کی انتظامیہ میں تبدیلی آنے سے بعض ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ کیے جانے کی اطلاعات کے بعد ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے راستے بند کر دیے

332127
فرانس اور برطانیہ کی سرحدوں پر 50 کلو میٹر طویل قطاریں

فرانس اور برطانیہ کے درمیان مہاجرین کا بحران جاری ہے۔
غیر قانونی طور پر مہاجرین کے داخلے کو روکنے کی خاطر سخت چیکنگ کی بنا پر گاڑیوں کی 50 کلو میٹر طویل قطار بن گئی ہے۔
فرانس اور برطانیہ کے درمیان رابطہ قائم کرنے والے زیر سمندر انگلش چینل کی انتظامیہ میں تبدیلی آنے سے بعض ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ کیے جانے کی اطلاعات کے بعد ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے راستے بند کر دیے۔
اس افراتفری سے استفادہ کرتے ہوئے مہاجرین نے فرانس کے شمالی شہر قلعے سے بذریعہ انگلش چینل برطانیہ جانے کی کوششیں شروع کردیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر غیر قانونی نقل مکانی کا سد باب کرنے کے زیر مقصد چیکنگ میں سختی لائے جانے سے گاڑیوں کی ایک طویل قطار بن گئی۔
برطانیہ اس بحران کی ذمہ داری فرانس پر عائد کر رہا تو پیرس مسئلے کے فی الفور حل کا متمنی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں