مقدونیہ کا سیاسی بحران

مقدونیہ کے وزیراعظم نکولا گروویسکی اور حزب اختلاف کے رہنما زوران زائیف نےسیاسی بحران کے حل کےلیے یورپی کمیشن کے ہمسایہ ممالک سے متعلقہ پالیسیوں کے نگراں یوحانس ہان سے ملاقات کی

302377
مقدونیہ کا سیاسی بحران

مقدونیہ میں مخالفین کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل کی تلاش جاری ہے۔
مقدونیہ کے وزیراعظم نکولا گروویسکی اور حزب اختلاف کے رہنما زوران زائیف نے اس سلسلے میں یورپی کمیشن کے ہمسایہ ممالک سے متعلقہ پالیسیوں کے نگراں یوحانس ہان سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے بعد ایک بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات سود مند رہی لیکن کسی نتیجے پر پہنچنے کےلیے ابھی وقت لگے گا۔
دوسری جانب ، ہان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کہا ہے کہ سربراہوں نے ملاقات کے دوران غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتےہوئے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالا جو مایوس کن تھا ۔
واضح رہے کہ مقدونیہ میں حزب اختلاف حکومت، مقننہ اور ذرائع ابلاغ پر دباو ڈالنے کا الزام لگا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں