نائیجیریا میں جھڑپ

نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے طرابا میں ہونے والی جھڑپ میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے

265793
نائیجیریا میں جھڑپ

نائیجیریا میں جھڑپ۔۔۔
نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے طرابا میں ہونے والی جھڑپ میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جھڑپ ، فولانی قبیلے کے مسلح چرواہوں اور آگبا گاوں کے رہائشیوں کے درمیان ہوئی۔
آگبا گاوں کے کسانوں کی طرف سے فولانی قبیلے کے ایک چرواہے کو ہلاک کئے جانے کی وجہ سے فولانی قبیلے کے مسلح افراد نے آگبا گاوں پر حملہ کیا جو قلیل مدت میں جھڑپ میں تبدیل ہو گیا۔
واضح رہے کہ طرابا صوبے میں علاقے کے مقامی رہائشیوں اور مویشی بانی کرنے والے قبیلے فولانی کے درمیان کھیتوں کو خراب کرنے اور جانوروں پر قبضے جیسے مسائل کی وجہ سے وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں