چلی کا آتشی پہاڑ متحرک

جنوبی امریکہ کے متحرک ترین آتشی پہاڑ ویاریکا نے ایک کلو میٹر کی بلندی تک راکھ اور لاوا اگلا ہے

247165
چلی کا آتشی پہاڑ متحرک

چلی میں متحرک ہونے والاآتش فشاں خوفزدگی پھیلا رہا ہے۔
جنوبی امریکہ کے متحرک ترین آتشی پہاڑ ویاریکا نے ایک کلو میٹر کی بلندی تک راکھ اور لاوا اگلا ہے۔
علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ساڑھے تین ہزار افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔دو ہزار 840 میٹر بلندی کا حامل آتشی پہاڑ دارالحکومت سان تیاگو کے جنوب میں 22 ہزار نفوس کے حامل شہر پوکون کے جوار میں واقع ہے۔
چلی کے آند پہاڑی سلسلوں میں دو ہزار سے زائد آتشی پہاڑ موجود ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں