روسی نواز باغیوں کو روس کی مکمل حمایت حاصل ہے: بائیڈن

امریکی نائب صدر جو بائڈن نے یوکرین کے صدر پوروشینکو اور وزیراعظم آرسینی یاتسین یوک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں یوکرین کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ پر مبنی منسک معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا

226227
روسی نواز باغیوں کو روس کی مکمل حمایت حاصل ہے: بائیڈن

امریکی نائب صدر جو بائڈن نے یوکرین کے صدر پوروشینکو اور وزیراعظم آرسینی یاتسین یوک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔
اس بات چیت میں بائیڈن نے مشرقی یوکرین میں فائر بندی کے باوجود جھڑپوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے یوکرین کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ پر مبنی منسک معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
بائیڈن نے اس بات کی بھی تائید کی کہ یوکرینی سر زمین پر موجود روس نواز باغیوں کو روس کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔
بات چیت میں اس کے علاوہ فائر بندی اور بھاری اسلحے کے استعمال میں اضافے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
واضح رہے کہ یوکرین میں طرفین کے درمیان گزشتہ اتوار کے روز طے ہونے والے فائر بندی کے سمجھوتے کے باوجود دیبالت سیو شہر میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں