ائیر ایشیا کا ایک بلیک بوکس سمندر کی تہہ سے نکال لیا گیا

انڈونیشیا کے دو ہفتے قبل جاوا کے سمندر میں گرنے والے طیارے کے دو بلیک بوکسوں میں سے ایک کو تلاش کرلیا گیا ہے۔ اس کے بعد بلیک باکس کے دوسرے حصے یعنی کاک پٹ وائس ریکارڈر کو بھی تلاش کر لیا گیا

182317
ائیر ایشیا کا ایک بلیک بوکس سمندر کی تہہ سے نکال لیا گیا

ائیر ایشیا کے بلیک بوکسوں میں سے ایک مل گیا ہے۔
انڈونیشیا کے دو ہفتے قبل جاوا کے سمندر میں گرنے والے طیارے کے دو بلیک بوکسوں میں سے ایک کو تلاش کرلیا گیا ہے۔
اس کے بعد بلیک باکس کے دوسرے حصے یعنی کاک پٹ وائس ریکارڈر کو بھی تلاش کر لیا گیا۔
انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ بامبانگ سوئلیسٹو کے مطابق تلاش کے کام میں مصروف ٹیم نے بلیک باکس کے حصے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کو سمندر سے نکال لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیوائس دراصل تباہ شدہ طیارے کے ایک پر کے نیچے دبی ہوئی تھی۔
یٹا فلائٹ ریکارڈر نکال لیے جانے کے کچھ گھنٹے بعد بلیک باکس کے دوسرے حصے یعنی کاک پٹ وائس ریکارڈر کا پتہ بھی چلا لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ اس جگہ کے قریب ہی موجود ہے جہاں سے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر نکالا گیا تھا۔ یہ حصہ بھی زیر سمندر شدہ جہاز کے ملبے تلے دبا ہوا ہے۔
ریکارڈرز سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ذریعے طیارے کی تباہی کی تحقیقات کرنے والوں کو ان تمام واقعات کے بارے میں تفصیل معلوم ہوتی ہے جو تباہی سے قبل وقوع پزیر ہوئے ہوتے ہیں۔
ایئرایشیا کی پرواز QZ8501 انڈونیشیا کے شہر سُرابایا سے 28 دسمبر کو سنگاپور کے لیے روانہ ہوئی تھی مگر روانگی کے کچھ دیر بعد ہی اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا تھا اور طیارے کے تباہ ہو نے کے بعد سے اب تک 48 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں