مرکل کے مشیر کی ہارڈوئیر میں سپائی وئیر

جرمنی کی چانسلر اینگیلا مرکل کے ایک مشیر کی ہارڈ ڈرائیو میں سپائی وئیر کی نشاندہی

165157
مرکل کے مشیر کی ہارڈوئیر میں سپائی وئیر

جرمنی کی چانسلر اینگیلا مرکل کے ایک مشیر کی ہارڈ ڈرائیو میں سپائی وئیر کی نشاندہی کی گئی ہے۔

روزنامہ بلڈ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق وزارت اعظمی دفتر میں یورپی پالیسیوں کے ذمہ دار مشیر کے دفتر میں ایک ایسےکمپیوٹر کے وارننگ دینے پر کہ جس پر اس مشیر کی ذاتی ہارڈ وئیر لگی تھی ، تکنیکی ٹیم نے تلاش کا کام شروع کر دیا۔
سکیورٹی اینڈ انفارمیشن تکنیک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے وزارت اعظمیٰ کے تقریباً 200 کمپیوٹروں کا سکیورٹی کنٹرول کیا گیاہے۔
کنٹرول میں مشیر کی ہارڈوئیر میں "ریگِن " نامی سپائی وئیر کی نشاندہی کی گئی ہے۔
نیو جنریشن سائبر سپائی "ریگِن " نامی ہارڈوئیر سے کمپیوٹر کے بعض حصوں کو باہر سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ، پاس ورڈ چوری کیا جا سکتا ہے اور ڈیلیٹڈ فائلوں کو دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔
دعوے کے مطابق مذکورہ سپائی وئیر کو امریکہ اور برطانیہ کی خفیہ یونٹوں نے تیار کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں