امریکہ میں سیاہ فام باشندے کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے

نیو یارک میں سیاہ فام امریکی باشندے ایریک گارنر کی موت کا سبب بننے والے سفید فام پولیس کے اہلکار ڈینیل پنٹالیو کو حراست میں نہ لینے کے بعد میزوری میں شروع ہونے والے مظاہرے ملک بھر میں پھیل گئے ہیں ۔پولیس نے 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے ۔

140462
امریکہ میں سیاہ فام باشندے کی ہلاکت کیخلاف  مظاہرے

نیو یارک میں سیاہ فام امریکی باشندے ایریک گارنر کی موت کا سبب بننے والے سفید فام پولیس کے اہلکار ڈینیل پنٹالیو کو حراست میں نہ لینے کے بعد میزوری میں شروع ہونے والے مظاہرے ملک بھر میں پھیل گئے ہیں ۔پولیس نے 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے ۔نیو یارک میں مظاہرین نے گرینڈ سینٹرل ریلوے اسٹیشن اور متعدد سٹورز پر قبضہ کر لیا۔اسی طرح واشنگٹن، کیلی فورنیا،برکلے اور اوک لینڈ شہروں میں بھی مظاہرین نے پر تشدد مظاہرے کیے ۔ یاد رہے کہ نیو یارک کے سٹینٹن آئلینڈ علاقے میں 17 جولائی کو سیاہ فام باشندے گارنر کو پولیس نے غیر قانونی طور پر سگریٹ فروخت کرنے کی وجہ سے حراست میں لینے کی کوشش کی تھی اور ڈینیل پنٹالیو نامی پولیس نے پولیس نے اہلکاروں کی مدد سے گارنر کا گلا دبا کر اسے زمین پر لٹایا جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں