فرانسووا۔ مرکل۔پوروشینکو ٹیلی فونک ملاقات

اولاند نے یوکرائن کے بحران سے متعلق مرکل اور پوروشینکو کے ساتھ ٹیلی فون پر تبادلہ خیالات کیا

141015
فرانسووا۔ مرکل۔پوروشینکو ٹیلی فونک ملاقات

فرانس کے صدر فرانسووا اولاند نے کل جرمن چانسلر اینگیلا مرکل اور یوکرائن کے صدر پیٹرو پورو شینکو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ایلیسے پیلس سے جاری کردہ بیان کے مطابق اولاند نے یوکرائن کے بحران سے متعلق مرکل اور پوروشینکو کے ساتھ ٹیلی فون پر تبادلہ خیالات کیا۔
اولاند نے ہفتے کے روز اپنے دورہ قزاقستان سے واپسی پر ماسکو کا بھی دورہ کیا تھا اور صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
اولاند نے کہا کہ" یوکرائن کے بحران سے متعلق جی۔20 میں شروع کردہ اقدام کو جاری رکھا جانا چاہیے اور اس تسلسل کا فرانس بھی خواہش مند ہے اور روس بھی"۔
انہوں نے کہا کہ" ہم نے 6 جون کو مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے اس موضوع پر مرکل کے ساتھ بات کی ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ فرانس اور روس مل کر ضروری حل کو تلاش کر لیں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں