سنکیانگ میں دھماکے، 50 افراد ہلاک ،54 زخمی

چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں گذشتہ اتوار کے روز ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 اور زخمیوں کی تعداد54 تک پہنچ گئی ہے ۔

140088
 سنکیانگ میں دھماکے، 50 افراد ہلاک ،54  زخمی

چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں گذشتہ اتوار کے روز ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 اور زخمیوں کی تعداد54 تک پہنچ گئی ہے ۔چین کی سرکاری خبر ایجنسی شین ہو نے مقامی ذرائع کے حوالےسے اطلاع دی ہے کہ بیگور قصبے میں دھماکے اور پیش آنے والے واقعات میں حملہ آور خیال کیے جانے والے 40 افراد کے علاوہ چھ شہری اور پولیس کے چار اہلکار ہلاک اور 54 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔سنکیانگ کی پولیس نے اس حملے کو منظم دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے ۔بعض دہشت گرد دھماکے کے دوران ہلاک ہو گئے اور بعض پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں ۔علاقے میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں