ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2360 تک پہنچ گئی

ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2360 تک پہنچ گئی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں ڈاکٹر اور نرسیں بھی شامل ہیں ۔ایبولا کے شکار ملک سیرالیون میں ایبولا کی روک تھام کے لیے عوام تین روز تک اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے ۔

131267
 ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2360 تک پہنچ گئی


ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2360 تک پہنچ گئی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں ڈاکٹر اور نرسیں بھی شامل ہیں ۔ایبولا کے شکار ملک سیرالیون میں ایبولا کی روک تھام کے لیے عوام تین روز تک اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے ۔انھوں نے تین روز کے لیے خوردنی اشیاء کا ذخیرہ کر لیا ہے ۔دریں اثناء ایبولا وائرس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی غرض سے گینی جانے والے حفظان صحت کے کارکنوں پر عوام نے پتھراو کیا اور ڈنڈوں سے ان کی پٹائی کی جس کے نتیجے میں تین صحافیوں سمیت 8 اہلکار
ہلاک ہو گئے ہیں ۔ جبکہ مالٹا نے گینی سے آنے والے ایک بحری جہاز کو ایبولاوائرس کے شکار ایک مریض کی موجودگی کیوجہ سے اپنے ملک میں داخلےکی اجازت نہیں دی ہے ۔جہاز کے کیپٹن نے جہاز کا رخ اٹلی کیطرف موڑ دیا ۔جزیرہ سسلی کے ایک ہسپتال میں فلپائنی مریض کو داخل کروایا گیا ۔ ٹیسٹوں کے بعد معلوم ہو اکہ مریض ایبولا وائرس کا شکار نہیں تھا بلکہ اسے یرکان ہوا ہے ۔ اسی طرح لامتناعی ڈاکٹروں کی تنظیم کوافریقہ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران ایبولا وائرس کے شکار ایک فرانسیسی رضا کار کو واپس فرانس بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ تنظیم نے اسے واپس فرانس بھیجنے کے لیے عالی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں