روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان مذاکرات ناکام

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں یوکرین اور روس کے صدور کی ملاقات مشرقی یوکرین کے بارے میں تنازعےکو ختم کرنے میں ناکام رہی جس میں اپریل سے اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

104815
روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان مذاکرات ناکام

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں یوکرین اور روس کے صدور کی ملاقات مشرقی یوکرین کے بارے میں تنازعےکو ختم کرنے میں ناکام رہی جس میں اپریل سے اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز ہونے والی گفتگو کا نتیجہ مطالبات کی دو فہرستوں کی صورت میں نکلا۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹنل نے یوکرین سے مطالبہ کیا کہ مشرقی یوکرین کے حصوں میں جنگ کو ہوا نہ دی جائے۔
اُنھوں نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر یوکرین جون میں یورپ کے ساتھ کیے گئے تجارتی سمجھوتے پر عمل درآمد کرتا ہے تو اُس کے خلاف معاشی مزاحمت کا اقدام کیا جائے گا۔
یوکرین کے صدر پر او پوروشینکو نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرقی یوکرین کو اسلحے کی رسد فراہم کرنا بند کرے جس سے روس ایک عرصے سے انکار کرتا آرہا ہے۔
اس ملاقات سے کچھ ہی گھنٹے قبل یوکرین نے گزشتہ پیر کے روز مشرقی یوکرین میں پکڑے گئے روسی فوجیوں پر بنائی گئی ایک وڈیو جاری کی اور ایک بار پھر روس پر براہِ راست مداخلت کا الزام لگایا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں