اسرائیل کے خلاف ایک احتجاج امریکی یہودیوں کی طرف سے

امریکہ میں مقیم 327 کے قریب نازیوں کے ظلم کا نشانہ بننے والے یہودیوں اور ان کے بچوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مراسلے کو نیو یارک ٹائمز میں شائع کروایا ہے

101797
اسرائیل کے خلاف ایک احتجاج امریکی یہودیوں کی طرف سے

نازیوں کے ہاتھوں متاثر ہونے والے یہودیوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
امریکہ میں مقیم 327 کے قریب نازیوں کے ظلم کا نشانہ بننے والے یہودیوں اور ان کے بچوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مراسلے کو نیو یارک ٹائمز میں شائع کروایا ہے۔
مراسلے میں انہوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملے اور قبضے کی مذمت کی ہے۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ نازی نسل کشی کا نشانہ بننے والے یہودیوں اور ان کے بچوں کی حیثیت سے ہم حتمی شکل میں غزہ میں فلسطینی قتل عام کی، غزہ میں اسرائیلی قبضے کی اور غزہ کو ایک کالونی بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے 7 جولائی سے جاری حملوں میں اب تک 2 ہزار 105 افراد ہلاک اور 10 ہزار 631 زخمی ہو چکے ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں