جرمنی البانیہ کی بھی فون ٹیپنگ کر رہا ہے

روزنامہ دیر سپیگل کے مطابق جرمن حکومت کے احکامات کی رُو سے جن ممالک کے بارے میں خفیہ کاروائیاں کی جا رہی ہیں ان کی فہرست میں البانیہ بھی شامل ہے

101472
جرمنی البانیہ کی بھی فون ٹیپنگ کر رہا ہے

روزنامہ دیر سپیگل کے مطابق جرمن حکومت کے احکامات کی رُو سے جن ممالک کے بارے میں خفیہ کاروائیاں کی جا رہی ہیں ان کی فہرست میں البانیہ بھی شامل ہے۔
خبر میں کہا گیاہے کہ البانیہ کے نیٹو کا رُکن بننے سے قبل اس ملک کو خفیہ سرگرمیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا اور جرمنی نے البانیہ میں خاص طور پر منّظم جرائم سے دلچسپی لینا شروع کی۔
جرمن حکومت کی طرف سے خفیہ سروس BND کو سال 2009 کو دئیے جانے والے ڈیوٹی دستاویز میں ترکی اور البانیہ بھی شامل تھے اور دعوے کے مطابق یہ دستاویز امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے لئے جاسوسی کرنے کے شبہے میں 3 جولائی کو حراست میں لئے جانے والے مارکوس آر نامی BND کے اہلکار کی طرف سے امریکہ کو فراہم کئے جانے والی دستاویزات میں موجود تھی۔
جرمنی کے ترکی کی سال 2009 سے فون ٹیپنگ کرنے کے بارے میں دعوے ایک ہفتہ قبل سپیگل جریدے کی خبر سے سامنے آئے اور اس کے بعد ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوعلو نے اپنے جرمن ہم منصب فرینک والٹر سٹین مئیر کو ٹیلی فون کیا اور کہاکہ" دو اتحادی ممالک کا ایک دوسرے کے خلاف خفیہ خبر رسانی قابل قبول نہیں ہے"۔
دوسری طرف جرمن جریدے فوکس کا دعوی ہے کہ BND نیٹو کے رکن ملک ترکی کی 1976 سے فون ٹیپنگ کر رہا ہے اور یہ فیصلہ اس دور کی ہیلموٹ شمتھ حکومت کی حتمی منظوری کے ساتھ کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں