اوباما۔مرکل ٹیلی فونک مذاکرات

اوباما نے یوکرائن میں جاری بحران کے بارے میں جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی

100833
اوباما۔مرکل ٹیلی فونک مذاکرات

اوباما نے یوکرائن میں جاری بحران کے بارے میں جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
وائٹ ہاوس سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیاہے کہ روس کا، کیو کی منظوری کے بغیر ، یوکرائن میں کانوائے بھیجنا ایک نئی اکساہٹ اور یوکرائن کی خود مختاری اور زمینی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اوباما اور مرکل نے، یوکرائن کی سرحد پر کثیر تعداد میں روسی فوجیوں کی موجودگی، یوکرائن کے اندر روسی فوجی اہلکاروں کی موجودگی اور روس کے یوکرائنی زمین پر توپ کی گولہ باری کرنے کی وجہ سے کشیدگی میں اضافے پر بھی، اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ روس کو اپنے کانوائے یوکرائن کی زمین سے پیچھے ہٹانے چاہئیں اور یوکرائن میں کسی انسانی امدادی کانوائے کے لئے یوکرائن اور بین الاقوامی ہلال احمر تنظیم کے ساتھ اس سے پہلے طے شدہ شرائط کو قبول کرنا چاہیے۔
اوباما اور مرکل نے روس کے سرحدی علاقوں سے فوجوں کو ہٹانے اور یوکرائنی زمین سے اسلحے، گاڑیوں اور اہلکاروں کو پیچھے ہٹا کر تناو کو کم کرنے کے پہلو پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے سرحد بند کئے جانے اور موثر باونڈری مانیٹرنگ کے ساتھ دو طرفہ فائر بندی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں