فرگوسن: کرفیو کی خلاف ورزی پر سات افراد حراست میں

امریکی ریاست میسوری کے قصبے فرگوسن میں ایک غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کو ایک سفید فام پولیس افسر کی جانب سے گولی مار کر ہلاک کیے جانے پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کرفیو کی پابندیوں کو نظرانداز کردیا

95395
فرگوسن: کرفیو کی خلاف ورزی پر  سات افراد حراست میں

امریکی ریاست میسوری کے قصبے فرگوسن میں ایک غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کو ایک سفید فام پولیس افسر کی جانب سے گولی مار کر ہلاک کیے جانے پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کرفیو کی پابندیوں کو نظرانداز کردیا۔
مظاہرین حکومت سے مطالہک کررہے تھے کہ وہ اس نوجوان مائیکل براؤن کی لاش کا تیسرا طبّی معائنہ کروائے تاکہ اس کی موت کی وجہ کا تعین کیا جاسکے۔
میسوری میں فرگوسن کے قصبے میں پولیس نے کرفیو میں دوسرے دن کی توسیع کر دی اور مظاہرین پر زور دیا کہ وہ اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔
پولیس نے کرفیو کی خلاف ورزی پر سات افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک پُراسرار مسلح شخص نے مظاہرے میں شامل ایک شخص پر گولی چلادی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے احتجاجی شخص کی حالت نازک ہے۔
9 اگست کی فائرنگ پر شروع ہونے والے مظاہروں کے کئی دن بعد کرفیو کا نفاذ کیا گیا تھا۔
واشنگٹن میں امریکی اٹارنی جنرل ایرک ایچ ہولڈر نے محکمہ انصاف کو ہدایت دی ہے کہ وہ اضافی پوسٹ مارٹم کا بندوبست کرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں