کوسووا:40 افراد داعش اور النصری کے ساتھ تعاون کے شبہے میں زیر حر

داعش اور النصری جیسی متعصب تنظیموں میں شامل ہونے والے کوسووا کے باشندے قومی سکیورٹی کے لئے خطرہ ہیں:عاطف ایتے

95048
کوسووا:40 افراد داعش اور النصری کے ساتھ تعاون کے شبہے میں زیر حر

کوسووا میں 40 افراد کو، مشرق وسطی میں خون ریزی کرنے والی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی وجہ سے، حراست میں لے لیا گیاہے۔
کوسووا کے صدر 'عاطف ایتے یحیی گا 'نے کہا ہے کہ داعش اور النصری جیسی متعصب تنظیموں میں شامل ہونے والے کوسووا کے باشندے قومی سکیورٹی کے لئے خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبہے میں مذکورہ 40 افراد کو حراست میں لینے کے لئے ان پر کسی قسم کا بین الاقوامی دباؤ نہیں تھا۔
یحیی گا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک کے خلاف نظریات کے ساتھ تعاون نہ کریں، انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل مزید 150 کوسووا کے باشندوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں کی صفوں میں شامل ہو گئے ہیں زیادہ وسیع سطح پر جرائم کی کاروائیاں کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں