کنیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات

آسٹریلیا سے فائر برگیڈ کے عملے کے 80 ماہرین آگ بجھانے کے کام میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے کنیڈا روانہ ہوگئے ہیں۔ آئندہ ہفتے بھی سڈنی اور ملبورن سے فائر فائٹرز کا ایک نیا گروپ کنیڈا روانہ ہوگا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اور آگ بجھانے والے طیاروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے

85512
کنیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات

کنیڈا میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری آگ کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آسٹریلیا سے فائر برگیڈ کے عملے کے 80 ماہرین آگ بجھانے کے کام میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے کنیڈا روانہ ہوگئے ہیں۔ آئندہ ہفتے بھی سڈنی اور ملبورن سے فائر فائٹرز کا ایک نیا گروپ کنیڈا روانہ ہوگا جوس مختلف جنگلات میں لگی ہوئی |آح بجھانے میں اپنے تجربات سے آگاہ کرے گا۔
کنیڈا کے جنگلات میں سن 1950 کے بعد یہ سب سے بڑی اگ لگی ہوئی ہے جس پر قابو پانے میں کنیدا کے فائر برگیڈ کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
گزشتہ ہفتے کنیڈا کے 84 مختلف مقامات کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ا تمام مقامات پر لگی ہوئی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے ۔
آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اور آگ بجھانے والے طیاروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے لیک وقتا ً فوقتاً آندھی اور طوفان کی وجہ سے یہ آگ دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں