غزہ کی صورت حال باعثِ تشویش ہے: ایشٹن

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کی نمائندہ کیتھرین ایشٹن نے کہا ہے کہ یہ بات ناقابلِ فہم ہے کہ وہاں پانچ سو شہریوں کی ہلاکت کے باوجود اسرائیل اپنے دفاع کا رونا رو رہا ہے

66848
غزہ کی صورت حال باعثِ تشویش ہے: ایشٹن

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے یوکرین میں پیش آنے والے طیارے کے حادثے اور غزہ کی صورت حال پر غور کرنے کےلیے برسلز میں اجلاس منعقد کیا ۔
اجلاس سے قبل ایک بیان دیتے ہوئے خارجہ تعلقات کی نمائندہ کیتھرین ایشٹن نے کہا کہ انہوں نے ایک ملاقات میں ولندیزی ہم منصب سے اس بارے میں تفصیلات حاصل کی ہیں۔
ایشٹن نے کہا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی میتیں اُن کے لواحقین کے سپرد کرنا ایک اہم فریضہ ہے ۔
ایشٹن نے کہا کہ اس بد قسمت طیارے کے حادثے کی تحقیق کروانا ضروری ہے جس کےلیے روسی حکومت اپنا تعاون پیش کرے۔
غزہ کی صورت حال پر تبصرہ کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات ناقابلِ فہم ہے کہ وہاں پانچ سو شہریوں کی ہلاکت کے باوجود اسرائیل اپنے دفاع کا رونا رو رہا ہے۔
انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکت پر اپنی تشویش بھی ظاہر کی ۔




ٹیگز:

متعللقہ خبریں