منگولیا کو ڈھانچے واپس کیے جائیں: امریکی عدالت

منگولیا سے امریکہ غیر قانونی طور پر بھجوائے جانے والے کروڑوں سال پرانے ڈائنا سور کے ڈھانچے منگولیا کو واپس کیے جائیں گے

125882
منگولیا  کو ڈھانچے  واپس کیے جائیں: امریکی عدالت

منگولیا سے امریکہ غیر قانونی طور پر بھجوائے جانے والے کروڑوں سال پرانے ڈائنا سور کے ڈھانچے منگولیا کو واپس کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں امریکہ اور منگولیا کے درمیان جاری عدالتی مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔
امریکی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ اڑسٹھ تا اسی ملین سال پرانے اٹھارہ عدد ڈائنا سور کی بچی کُچی ہڈیاں منگولیا کو واپس کی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ سن دو ہزار دس اور دو ہزار بارہ کے درمیان حکومت کے تعاون سے ایک منصوبے میں شامل امریکی سائنس دان ایرک پروکوپی نے غیر قانونی طریقے سے یہ ہڈیاں امریکہ پہنچائی تھیں ۔
اس امریکی سائنس دان کو عدالت نے تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں