موریطانیہ میں صدارتی انتخابات

موجودہ صدر عبدالعزیز نے 81٫89 فیصد کی شرح سے ووٹ حاصل کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے

104215
موریطانیہ میں صدارتی انتخابات

موریطانیہ میں انتخابات کے فاتح عبدالعزیز ہیں۔
اطلاع کے مطابق موریطانیہ میں صدارتی انتخابات کو موجودہ صدر محمد ولد عبدالعزیز نے جیت لیا ہے۔
قومی الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار بدِن ولد سیدی نے موریتانیا ٹیلی ویژن پر اپنے اعلان میں کہا ہے کہ بروز ہفتہ منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں موجودہ صدر عبدالعزیز نے 81٫89 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
انتخابات میں شراکت کی شرح کے 56٫46 ہونے کا اعلان کرنے والے سیدی نے بتایا ہے کہ صدر عبدالعزیز نے 5 لاکھ 75 ہزار 995 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں رائے دہندگان کی تعداد ایک ملین 3 لاکھ 28 ہزار ہے۔ جبکہ حزب ِ اختلاف کی اکثر سیاسی جماعتوں نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
موریتانیا قوانین کی رو سے ایک صدر دو بار سے زائد صدارتی عہدے پر فائز نہیں ہو سکتا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں