یوکیرین میں صدارتی انتخابات

انتخابات میں 55٫9 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے پورو شینکو کامیاب ٹہرے ہیں۔

73680
یوکیرین میں صدارتی انتخابات

یوکیرین میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں پیٹر پوروشینکو کامیاب رہے ہیں۔
انتخابات سے قبل فیورٹ دکھائے جانے والے پورو شینکو ابتدائی نتائج کے مطابق 55٫9 فیصد ووٹوں کی شرح کے ساتھ پہلے مرحلے میں ہی کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔
دوسرے نمبر پر 12٫9 فیصد ووٹوں کے ساتھ یولیا تیموشینکو ہیں۔
پورو شینکو نے غیر سرکاری نتائج کے بعد بیان دیا ہے کہ "اپنے منصب کو سنبھالنے کے بعد میرا پہلا کام جنگ کا خاتمہ ہو گا۔ اور میں اولین طور پر دونستک جاؤں گا۔
یوکیرین کے واحد مملکت ہونے کی حیثیت کے جاری رہنے پر زور دینے والے پوروشینکو کا کہنا تھا کہ ملک میں" فیڈرل نظام قائم نہیں کیا جائیگا۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں