چین اور روس کے درمیان فوجی مشقیں

چین اور روس مشرقی بحیرہ چین کے شمال میں بیس تا چھبیس مئی کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

67394
چین اور روس کے درمیان فوجی مشقیں

چین اور روس  مشرقی بحیرہ چین کے شمال میں  بیس تا چھبیس مئی کے درمیان  مشترکہ فوجی مشقیں کریں  گے۔

 چینی بحریہ کے ترجمان لیانگ یانگ نے بتایا ہے کہ ان مشقوں میں دفاعی اور جارحانہ  کاروائیوں   کے علاوہ  سمندر میں امدادی کاموں   اور مغویوں کی رہائی سے متعلقہ  آپریشنز  کے بارےمیں تجربات کیے جائیں گے۔

 ان مشقوں میں  دونوں جانب سے  چودہ عدد بحیر جہاز ، دو عدد آبدوزیں ، نو عدد ہیلی کاپٹر   دوعدد  فریگیٹس حصہ لیں  گے۔

انہوں نے  بتایا کہ  یہ مشقیں  چین اور روس  کے درمیان  سیاسی  استحکام   اور فوجی تعاون کو فروغ دینے میں   معاون ثابت ہونگی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں