اسپین، فلک بوس عمارت میں آتشزدگی سے کم ازکم 4 افراد لقمہ اجل

کیمپانارشہر میں 14 منزلہ اور 138 فلیٹوں کی حامل  عمارت میں لگی آگ جلد ہی ملحقہ عمارت تک  پھیل گئی

2106321
اسپین، فلک بوس عمارت میں آتشزدگی سے کم ازکم 4 افراد لقمہ اجل

ہسپانوی شہر ویلنسیا میں  ایک فل بوس  عمارت میں  آتشزدگی سے ابتدائی معلومات کے مطابق  4 افراد  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔   جبکہ  14 افراد زخمی ہوئے جن میں  ایک بچہ  اور 6  فائر فائٹرز  بھی شامل تھے۔

کیمپانار ضلع میں 14 منزلہ اور 138 فلیٹوں کی حامل  عمارت میں لگی آگ جلد ہی ملحقہ عمارت تک  پھیل گئی۔

ابتدائی نتائج کے مطابق 4 افراد جاں بحق، ایک بچے سمیت 14 افراد، 6 فائر فائٹرز زخمی اور 19 افراد لاپتہ ہیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے کرینوں کی مدد سے عمارت میں پھنسے افراد کو بالکونیوں سے نکالا۔

ویلنسیا میونسپلٹی نے آتشزدگی میں اپنی جانیں گنوانے والوں کی یاد میں شہر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ آگ، جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے، ایک خالی فلیٹ سے شروع ہوئی، عمارت میں استعمال کردہ  پولی یوریتھین کوٹنگ میٹریل کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں تمام 138 فلیٹوں میں پھیل گئی۔

آر ٹی وی ای نیوز کے مطابق خطے میں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا۔ حکام کا کہنا  ہے کہ جن کے گھر جل گئے انہیں ہوٹلوں میں رکھا جائے گا۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے X پر اپنے بیان میں کہا:" ویلنسیا میں ایک عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ نے مجھے دھچکا لگایا ہے ۔ میں آگ سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ اپنی اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتا ہوں اور جائے وقوعہ پر موجود تمام ہنگامی عملے کی ہمت کی داد دیتا ہوں۔"

 



متعللقہ خبریں