ہمیں صرف فتح ہی نہیں انصاف بھی چاہیے: اولینا زلنسکا

نازیوں کے جنگی جرائم کو بے بدل نہیں چھوڑا گیا۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔ ہمیں،میزائلوں سے نقصان اٹھانے والے، یوکرینی  شہریوں کے لئے انصاف چاہیے: اولینا زلنسکا

1912988
ہمیں صرف فتح ہی نہیں انصاف بھی چاہیے: اولینا زلنسکا

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کی اہلیہ اولینا زلنسکا نے کہا ہے کہ ہمیں صرف فتح کی ہی نہیں انصاف کی بھی ضرورت ہے۔

اپنے دورہ برطانیہ  کے دوران  زلنسکا نے برطانوی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا۔

24 فروری سے یوکرین کے ساتھ مصروفِ جنگ روسیوں کو جرمن  نازیوں سے مشابہہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "دوسری عالمی جنگ میں جس طرح برطانیہ کے شہروں پر نازی جرمنی بمباری کر رہا تھا اس وقت یوکرین کو بھی اسی طرح کی دہشت گردی کا سامنا ہے"۔

زلنسکا نے کہا ہے کہ" ہم بھی ہر روز سائرن کی وہی آوازیں سُن رہے ہیں جو دوسری عالمی جنگ میں برطانوی سُن چُکے ہیں لیکن اس وقت ہم صرف فتح ہی نہیں انصاف بھی چاہتے ہیں۔ نازیوں کے جنگی جرائم کو بے بدل نہیں چھوڑا گیا۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔ ہمیں،میزائلوں سے نقصان اٹھانے والے، یوکرینی  شہریوں کے لئے انصاف  کی ضرورت ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ روسی فوج "منّظم شکل میں " تشدد کر رہی ہے۔ روسی قبضے سے چھُڑائے گئے متعدد قصبوں اور دیہاتوں میں "ٹارچر سیلوں" کی نشاندہی کی گئی ہے۔

روسی حملوں کی وجہ سے ملک کے انرجی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے اولینا زلنسکا نے کہا ہے کہ "ہمارا دشمن ہمیں تاریکی اور سردی  سے مارنا چاہتا ہے"۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد ،جنگ میں عورتوں اور لڑکیوں  کے خلاف جنسی تشدد  کے بارے میں شعور کی بیداری  کے لئے ، اولینا زلنسکا نے  بکھنگم پیلس میں منعقدہ استقبالیے میں شرکت کی۔

استقبالیے میں اولینا زلنسکا نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ کامیلہ کے ساتھ ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں