دہشت گرد تنظیم پی کے کابلجیم میں پشت پناہی کا سلسلہ جاری

بلجیم کے دارالحکومت  برسلز  میں یورپی پارلیمنٹ  کی عمارت  میں  دہشت گرد تنظیم  پی کے کے کے سرغنہ عبداللہ اوجالان اور  اس  کی ونگ  پی وائی ڈی  کے اراکین پر مشتمل ایک نمائش پیش کی گئی ہے

528029
دہشت گرد تنظیم پی کے کابلجیم میں پشت پناہی کا سلسلہ  جاری

 ترکی میں خون ریزی میں مصروف دہشت گرد تنظیم کی  بلجیم کی جانب سے ایک بار پھر پشت پناہی۔

بلجیم کے دارالحکومت  برسلز  میں یورپی پارلیمنٹ  کی عمارت  میں  دہشت گرد تنظیم  پی کے کے کے سرغنہ عبداللہ اوجالان اور  اس  کی ونگ  پی وائی ڈی  کے اراکین پر مشتمل ایک نمائش پیش کی گئی ہے۔

یہ نمائش جو ایک ہفتے جاری رہے گی پی کے کے ونگ پی وائی ڈی ،وائی پی جی اور وائی پی جی کے دہشت  گردوں  کی شام میں  اتاری گئی تصاویر کو نمائش میں رکھا گیاہے۔

تصاویر کے نیچے    تصاویر کے شام کے مختلف علاقوں میں اتاری جانے  کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

اس سے قبل بھی اسی عمارت کے سامنے  دہشت گرد تنظیم  کے  پرچموں  کو بھی لہرایا گیا تھا۔

وزیر خارجہ  میولو چاوش اولو نے  اس پر اپنے شدید ردِ   کا اظہار کیا تھا اور  یورپی پارلیمنٹ سے دہشت گردی سے  متعلق دہرے معیار  سے بچنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بلجیم میں اس وقت دہشت گرد تنظیموں کے کئی ایک ٹی چینلز بھی اپنی نشریات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صرف بلجیم ہی نہیں بلکہ  جرمنی، آسٹریا، فرانس، ہالینڈ،سویڈن  اور یونان سمیت کئی  ایک یورپی ممالک میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے اپنی   کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔  



متعللقہ خبریں