ترکی:حصار ۔اےدفاعی میزائل نظام کا پہلا تجربہ

 ترک عسکری الیکٹریکل کمپنی اسیل سان اور راکٹ سان کے اشتراک سے ترکی کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ فضائی نظام حصار۔اے  کا تجربہ کامیابی سے کیا گیا ۔

صدر ایردوان نے اس بات کا  اعلان کیا ۔

شعبہ دفاعی صنعت نے اپنی ٹویٹ میں ایک ویڈیو جاری کرتےہوئے لکھا ہے کہ حصار ۔اے  جدید  جنگی صلاحیتوں  کا حامل ہے جو کہ میزائل داغنے ،اپنے ہدف تک رسائی حاصل کرنے اور طویل المسافت پرواز کرنے کا بھی اہل ہے۔

 ویڈیو میں   اس تخلیق  کے مناظر بھی موجود ہیں۔

 


ٹیگز: حصار ۔اے