جنگ بندی ہو یا نہ ہو رفح پر حملہ ہوگا:نیتین یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بارے میں اٹل انداز اختیار کر کے رفح پر حملے کے منصوبے کو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہونے یا نہ ہونے سے برتر قرار دیا ہے
2133978
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بارے میں اٹل انداز اختیار کر کے رفح پر حملے کے منصوبے کو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہونے یا نہ ہونے سے برتر قرار دیا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یرغمالیوں کی رہائی کامعاہدہ اور جنگ بندی ہوتی ہے یا نہیں، ہر دو صورتوں میں اسرائیل رفح پر حملہ کر کے رہے گا۔
نیتن یاہونے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مشرق وسطی کے عین اس موقع پر دیا ہے جب انٹونی بلنکن کئی اہم اور کامیاب ملاقاتوں کے بعد سعودی عرب سے اردن پہنچ چکے ہیں اور اسرائیل کا دورہ شروع ہو رہا ہے۔
اہم بات یہ بھی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ان کے دفتر نے باضابطہ جاری کیا ہے ۔