ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت،محمد مخبر نے عہدہ سنبھال لیا

رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں رحلت کے آج سے ملک بھر میں پانچ دن تک سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے نائب صدر محمد مخبر کو حکومت کا نیا  عبوری سربراہ مقرر کر دیا

2141791
ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت،محمد مخبر نے عہدہ سنبھال لیا
Muhammed Muhbir.jpg

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق، ایرانی صدر سمیت  ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سمیت دیگر افراد کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔

 یاد رہے کہ ایرانی صدر نے گزشتہ روز مشرقی آذربائیجان صوبے میں الہام علی ایف کے ہمراہ ایک بیراج کا افتتاح کیا تھا۔

اس ہیلی کاپٹر پر صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، تبریز کے امام محمد علی الہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں عملہ، سلامتی کے سربراہ اور محافظ بھی شامل تھے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش و امدادی کام جاری ہے۔

دوسری جانب  رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں رحلت کے آج سے ملک بھر میں پانچ دن تک سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے نائب صدر محمد مخبر کو حکومت کا نیا  عبوری سربراہ مقرر کر دیا۔

محمد مخبر 50 روز کے اندر نئے انتخابات کروانے کے پابند ہیں۔

 ایرانی آئین کے مطابق اب نائب صدر محمد مخبر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 



متعللقہ خبریں