ٹرین کے ذریعے اناطولیہ کے سیر کے خواہاں سیاحوں کے لیے دو نئے روٹ کا آغاز

ٹورسٹک ایسٹرن ایکسپریس کا سفر اس سیزن میں 11 دسمبر کو تاریخی انقرہ اسٹیشن سے شروع ہوا اور 10 مارچ کوقارس سے روانہ ہونے والی ٹرین کے ساتھ مکمل ہوا

2115493
ٹرین کے ذریعے اناطولیہ کے سیر کے خواہاں سیاحوں کے لیے دو نئے روٹ کا آغاز
dogu ekspresi.jpg
dogu ekspresi.jpg
Turistik doğu ekspresi.jpg
Doğu Ekspresi.jpg

 ٹرین کے ذریعے اناطولیہ کی سیر کرنے  کے خوہاں سیاحوں کے لیے مزید دو  روٹ  وضح کیے گئے ہیں۔

ٹورسٹک ایسٹرن ایکسپریس کا سفر اس سیزن میں 11 دسمبر کو تاریخی انقرہ اسٹیشن سے شروع ہوا اور 10 مارچ کوقارس سے روانہ ہونے والی ٹرین کے ساتھ مکمل ہوا۔

اس سفر  میں 11 ہزار 611 مسافروں نے سفر کیا۔

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کےامور کے   وزیر عبدالقادراورال اولو  نے سیاحتی ٹرین خدمات کے حوالے سے ایک اور خوشخبری سنائی ہے ۔

اورال اولو  نے کہا کہ سیاحتی ٹرین  میں لوگوں کی دلچسپی  میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسافروں کو دو بالکل نئے روٹ  پیش کرر ہے ہیں۔  انقرہ-دیار  باقر -انقرہ ٹورسٹک ٹرین انقرہ اور دیار باقر کے درمیان چلنا شروع کر دے گی، اور انقرہ-تطوان-انقرہ ٹورسٹک ٹرین انقرہ اورتطوان  کے درمیان چلنا شروع کر دے گی۔

سیاحتی ٹرینیں 9 سلیپنگ کاروں اور ایک ڈائننگ کار پر مشتمل ہوں گی، جو گھر کے آرام سے جیسا ماحول فراہم کرے گی۔

ٹرین کے روٹ پر وقفوں کے دوران آپ کو قدرتی، تاریخی اور ثقافتی اقدار کو دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انقرہ-دیار باقر-انقرہ ٹورسٹک ٹرین 19 اپریل کو دارالحکومت سے مقامی وقت کے مطابق  15.55 بجے اور دیار باقر سے 21 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق 12.00 بجے روانہ ہوگی۔

انقرہ-تطوان-انقرہ ٹورسٹک ٹرین 17 اپریل کو انقرہ سے 15.55 پر اور 19 اپریل کوتطوان  سے 06.35 پر روانہ ہوگی۔

ٹرینیں جون تک مخصوص دنوں میں باہمی سروس فراہم کریں گی اور کچھ مراکز پر رکیں گی۔ ان ٹرینوں کے ٹکٹوں کی فروخت اس ہفتے شروع ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں