اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے : حقان فیدان

حقان  فیدان نے ان خیالات کا اظہار  برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں "عالمی حکمرانی اصلاحات" کے عنوان سے سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا

2106290
اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے : حقان فیدان

وزیر خارجہ  حقان  فیدان نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، جو بہت سے مسائل، خاص طور پر غزہ پر "کوئی قدم اٹھانے میں ناکام رہی، نے اقوام متحدہ کے پورے نظام  کی عزت پر  کسی دھبے  سے  کم نہیں ہے۔

حقان  فیدان نے ان خیالات کا اظہار  برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں "عالمی حکمرانی اصلاحات" کے عنوان سے سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فیدان نے کہا کہ  کثیر قطبی نئے عالمی نظام میں جغرافیائی سیاسی تناؤ پر قابو پانے کے لیے مضبوط کثیر الجہتی اداروں اور موثر عالمی گورننس میکانزم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ضروری تبدیلی کو محسوس  کرنے کی ضرورت ہے ، فیدان نے کہا کہ اس کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

وزیر خارجہ  حقان  فیدان نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، جو بہت سے مسائل، خاص طور پر غزہ پر "کوئی قدم اٹھانے میں ناکام رہی، نے اقوام متحدہ کے پورے نظام  کی عزت پر  کسی دھبے  سے  کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے پیرامیٹرز پر پر مبنی   ایک زیادہ جمہوری، جوابدہ نظام کی ضرورت ہے ۔

وزیر فیدان نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کو صحیح معنوں میں جامع، اصول پر مبنی، زیادہ شفاف اور پائیدار ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کو ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے موزوں پالیسیاں اپنانی چاہئیں، وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بصورت دیگر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے اور کہا کہ اس تناظر میں جی 20 کا ایک اہم کردار ہے۔

 



متعللقہ خبریں