علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف کاروائیاں جاری : وزیر داخلہ

دہشت گرد تنظیم کی جانب سے لاجسٹک مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور سردیوں کے مہینوں میں کارروائیاں کرنے کے لیے تیار کردہ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے

2074702
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف کاروائیاں  جاری : وزیر داخلہ

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف اندرون ملک کارروائیوں کے دوران تنظیم سے تعلق رکھنے والے 78 پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

وزیر داخلہ  علی یر لی قایا  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آپریشن کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔

دہشت گرد تنظیم کی جانب سے لاجسٹک مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور سردیوں کے مہینوں میں کارروائیاں کرنے کے لیے تیار کردہ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

سیکیورٹی فورسز نے 12 صوبوں میں ایک ایک کرکے ان علاقوں میں آپریشن کیا جن کی انہوں نے نشاندہی کی تھی۔

آپریشن کے دائرہ کار میں دہشت گردوں کی 78 پناہ گاہیں تباہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

وزیر داخلہ  علی یر لی قایا  نے کہا ہے کہ ہم ایک ایک کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر رہے ہیں اور ان کے مکمل خامے تک یہ کاروائیاں جاری رہیں گی۔



متعللقہ خبریں