ترک وزیر توانائی کی عراقی ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات

ملاقات کے دوران علاقائی مسائل بالخصوص ترکی عراق خام تیل پائپ لائن پر تبادلہ خیال

2028344
ترک وزیر توانائی کی عراقی ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپ aرسلان بائراکتار نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں عراق کے نائب وزیر اعظم برائے توانائی امور اور وزیر تیل حیان عبدالغنی سے ملاقات کی۔

وزارت توانائی و قدرتی وسائل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران علاقائی مسائل بالخصوص ترکی عراق خام تیل پائپ لائن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ مذکورہ لائن دونوں ممالک کے لیے اہم ہے، کہا گیا کہ 6 فروری 2023 کے زلزلے کے بعد کیے گئے معائنہ، کنٹرول اور دیکھ بھال کے کاموں کے بعد اس لائن سے تیل کا بہاؤ جلد از جلد جاری رہنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ"وزراء نے ترکی اور عراق کے درمیان تیل اور گیس، گیس اور بجلی کے باہمی ربط، قابل تجدید توانائی اور توانائی کی کارکردگی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جلد سے جلد مناسب تاریخ پر اجلاس بغداد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔"

 



متعللقہ خبریں