قومی سلامتی کونسل کا اجلاس، روس۔یوکرین جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

اعلامیئے کے مطابق، بحیرہ اسود میں  کشیدگی  بڑھانا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا لہذا طرفین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مذاکراتی میز پر آتے ہوئے جنگ ختم کرنے سمیت اناج راہداری معاہدے کو بحال کریں

2022734
قومی سلامتی کونسل  کا اجلاس، روس۔یوکرین جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

ترک قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں  بحیرہ اسود  میں  کشیدگی کو کم کرنے اور اناج  راہداری معادہے کی بحالی کے لیے طرفین سے درخواست کی گئی ہے ۔

 صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت گزشتہ روز  انقرہ میں   قومی سلامتی  کونسل کا اجلاس  منعقد ہوا ۔

 اس اجلاس میں  پی کےکے ،فیتو اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سمیت قومی اتحاد  و یک جہتی  اور بقائے ملی  کے خلاف ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اندرون و بیرون ملک   آپریشنز  جاری رکھے جائیں گے۔

 اجلاس کے اعلامیئے میں عراق  کے ساتھ تعاون کو ہر شعبے میں فروغ دینے  اور  انسداد دہشت گردی  اور خطے میں استحکام و سلامتی کی بحالی کےلیے   سنجیدہ کوششیں صرف  کرنے کا  اظہار کیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں روس اور یوکرین  کی جنگ کی صورت حال اور خطے پر اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ  بحیرہ اسود میں  کشیدگی  بڑھانا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا لہذا طرفین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مذاکراتی میز پر آتے ہوئے جنگ ختم کرنے سمیت اناج راہداری معاہدے کو بحال کریں۔

اعلامیئے میں  اس بات کی جانب بھِی اشارہ کیا گیا کہ افریقہ کی تازہ صورتحال اورموجودہ مسائل کے پر امن تصفیہ کے لیے افریقی سربراہوں پر ذمے داری عائد ہوتی ہیں، علاوہ ازیں، مذہب اسلام کے خلاف شر انگیزی اور دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات  مجروح  کرنے کےموجب مظاہروں  کو روکنے  اور مرتکب افراد کو  سزا دینے کے لیے ممالک  سے ذمہ داریاں پوری کرنے اور آزادی اظہار  کی آڑ میں نفرت انگیزی  اور مقدس اقدار کی بے حرمتی کے خلاف اتحاد و تعاون کی دعوت دی گئی ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں