ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان کا اپنے یونانی ہم منصب کے ساتھ اظہارِ افسوس

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے یونان میں لگی جنگلاتی آگ کی وجہ سے اپنے یونانی ہم منصب کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا ہے: ترکیہ وزارت خارجہ

2016661
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان کا اپنے یونانی ہم منصب کے ساتھ اظہارِ افسوس

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے یونان میں جاری جنگلاتی آگ کی وجہ سے یونان کے وزیر خارجہ یورگو گیراپیتریتس کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ فیدان نے اپنے یونانی ہم منصب گیراپیتریتس کو یونان میں لگی آگ کے بارے میں پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں انہوں نے جنگلاتی آگ پر افسوس کا اور فائر فائٹر طیارہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دو پائلٹوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں