"ترکیہ اس چیز پر یقین رکھتا ہے کہ  روس کو  دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔" وزیر خارجہ

ہم روس کی مذاکرات میں واپسی اور اس کے مطالبات کو پورا کرنے اور تمام   طرفین  کے اس سے فائدے میں رہنے  کا ماحول پیدا کرنے کی  کوشش کر رہے ہیں۔انشااللہ قلیل مدت میں یہ بحران دور کر لیا جائیگا

2014677
"ترکیہ اس چیز پر یقین رکھتا ہے کہ  روس کو  دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔" وزیر خارجہ

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اناج راہداری معاہدے کے  موضوع پر  بات کرتے ہوئے کہا  کہ "ترکیہ اس چیز پر یقین رکھتا ہے کہ  روس کو  دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔"

حاقان فیدان نے  ترکیہ کے دورے پر آنے والے ونیزویلا کے ہم منصب  یوان گل سے دفتر خارجہ کے استنبول میں دفتر میں ملاقات کے  بعد ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اقوام متحدہ اور ترکیہ  اناج معاہدے کے عمل کو نافذ کرنے کے معاملے  وسیع پیمانے کی کوششیں صرف کر رہے ہیں، جبکہ یوکرین بھی  اس حوالے سے متبادل   پیش کر رہا  ہے فیدان نے کہا، "بطور ترکیہ، ہم ایمانداری سے سمجھتے ہیں کہ روسی فیڈریشن کو دوبارہ میز پر لایا جانا چاہیے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس کے علاوہ کے  دیگر حل جبر اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے حل ہوں گے۔"

فیدان نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ ملاقات میں ان سے اتفاق کیا اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں روسی فریق کے اس معاہدے سے کیوں کر دستبردار  ہونے  اور معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے حوالے سے بعض وجوہات کی تفصیلات سے آگاہی حاصل ہوئی ہے  اورہم  ان پر کام کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ سے بھی رابطے میں ہونے کا ذکر کرنے والے فیدان نے کہا کہ "ہم روس کی مذاکرات میں واپسی اور اس کے مطالبات کو پورا کرنے اور تمام   طرفین  کے اس سے فائدے میں رہنے  کا ماحول پیدا کرنے کی  کوشش کر رہے ہیں۔انشااللہ قلیل مدت میں یہ بحران دور کر لیا جائیگا۔ "

وزیر فیدان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے عراقی، سعودی عرب، مصری ہم منصبوں اور لیبیا کی قومی اتحادی  حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ  سے عراق کے اسٹاک ہوم میں سفارت خانے کے سامنے قرآن کو نشانہ بنانے کے حملے کے بعد ملاقات کی اور انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس  طلب کرنے پر بھی  اتفاق کیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ان کا بنیادی ایجنڈا یہ ہے کہ اجتماعی طور پر کس قسم کے ٹھوس اقدامات کیے جاسکتے ہیں، فیدان نے کہا، "کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک اسلامی دنیا اس مسئلے پر منظم رد عمل ظاہر نہیں کرتی، مغربی ممالک میں بیداری نہیں آئے گی۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ کے وینزویلا کے ساتھ مضبوط اور گہرے تعلقات  قائم ہیں ، فیدان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں لگاتار رابطوں اور دوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تیزی آئی ہے۔

فیدان نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہم منصب یوان گل کے ساتھ توانائی، سیاحت، نقل و حمل، ثقافت اور ترقی کے شعبوں میں تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ونیزویلا کے وزیر  کا کہنا ہے کہ ہم ترکیہ کو بلندی کی جانب گامزن  استعداد کے مالک ایک ملک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔  ہم اسے امن و ترقی کے ضامن  تصور کرتے ہیں۔

ِگل نے عالمی امن کے لیے اپنی لگن پر بھی زور دیا اور کہا کہ ترکیہ اور وینزویلا ایک ہی چیز کی وکالت کرتے ہیں، اور یہ کہ ان کا مقصد خاص طور پر یورپ میں تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں