ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان کی اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات

فیدان۔ اسٹالٹن برگ مذاکرات بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں ہو رہے ہیں

2007964
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان کی اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے، سویڈن کی نیٹو رکنیت کے موضوع پر ترک، سویڈش اور فِن وفود کے درمیان مذاکرات سے قبل ، نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

فیدان۔ اسٹالٹن برگ مذاکرات بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز  میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں ہو رہے ہیں۔ مذاکرات کے بعد  سویڈن کی نیٹو رکنیت درخواست پر بات چیت کے لئے ترک، فِن اور سویڈش وفود کے درمیان اجلاس متوقع ہے۔

اجلاس اسٹالٹن برگ کی میزبانی میں منعقد ہو گا۔  اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز میں موجود ترک وفد وزیر خارجہ خاقان فیدان، قومی خفیہ ایجنسی MIT کے سربراہ ابراہیم قالن، صدارتی مشیر عاکف چاغتائے قلیچ اور نائب وزیر خارجہ براق آقچہ پار پر مشتمل ہے۔

توقع ہے کہ اجلاس میں فن لینڈ اور سویڈن کے ، 14 جون کو دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ اجلاس  سے لے کر اب تک خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے لئے، سہ فریقی میمورینڈم  کی بنیاد پر اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیٹو میڈرڈ سربراہی اجلاس سے قبل 28 جون 2022 کو ترکیہ، فن لینڈ اور سویڈن  کے درمیان  سہ فریقی میمورینڈم  طے پایا تھا۔ اس سہ فریقی میمورینڈم کے دائرہ کار میں ایک دائمی مشترکہ میکانزم  قائم کیا گیا تھا۔

آج نیٹو میں  متوقع مذاکرات اس میکانزم کا پانچواں اجلاس ہیں۔



متعللقہ خبریں