شرناک  میں گبر کے علاقے میں تیل برآمد ہونے کے مثبت نتائج

ایسکی شہر  میں صحافیوں کو ایک بیان دیتے ہوئے،  دونمیز نے کہا کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں سمندر اور خشکی دونوں جگہ ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور تحقیقی کام کو بہت تیز کیا ہے

1981400
شرناک  میں گبر کے علاقے میں تیل برآمد ہونے کے مثبت نتائج

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا کہ شرناک  میں گبر کے علاقے میں تیل کے کنوؤں میں کئے گئے کاموں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ایسکی شہر  میں صحافیوں کو ایک بیان دیتے ہوئے،  دونمیز نے کہا کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں سمندر اور خشکی دونوں جگہ ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور تحقیقی کام کو بہت تیز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے 2022 میں بحیرہ اسود میں ایک بڑے پیمانے پر  سروئے کروایا تھا  انہوں نے کہا کہ  ادانہ،  چکورووا اور شرناک کے گبر علاقے میں تیل دریافت ہوا  ہے۔

دونمیز  نے کہا کہ  گبر میں ڈرلنگ کا کام تقریباً دو ماہ قبل شروع ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈرلنگ اور سروئے کا کام  مکمل ہونے کے قریب ہیں اور ابتدائی   نتائج بڑے حوصلہ افزا ہیں۔



متعللقہ خبریں