عصر حاضر کی ہولناک تباہی 35418 افراد کی جان لےچکی ہے: ایردوان

صدرنے کہا کہ پوری دنیا کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ  زلزلہ ایک  تباہ کن  قدرتی آفت ہو تی ہے، اب تک ترکیہ میں زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 35418 جبکہ ایک لاکھ پانچ ہزار پانچ سو پانچ افراد زخمی ہو چکےہیں جن میں سے 13208 زیر علاج ہیں

1946529
عصر حاضر کی ہولناک تباہی  35418 افراد کی جان لےچکی ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا ہے کہ  زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد اب تک 35418 ہو چکی ہے ۔

 صدر نے کابینہ اجلاس کے بعد قاہرامان مراش اور دس دیگر اضلاع میں آنے والے اس ہولناک زلزلے کو  عصر حاضر کی تباہی  قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ  زلزلہ ایک  تباہ کن  قدرتی آفت ہو تی ہے، اب تک ترکیہ میں زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 35418 جبکہ ایک لاکھ پانچ ہزار پانچ سو پانچ افراد زخمی ہو چکےہیں جن میں سے 13208 زیر علاج ہیں۔

صدر نے بتایا کہ   انیس ہزار تباہ کن عمارتوں میں سے 15 ہزار کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں تقریباً ڈھائی لاکھ سرکاری  رضا کار واہلکارامدادی کاروائیوں میں مشغول ہیں جو کہ ملبے سے آخری شہری کو نکلانے تک اسے جاری رکھیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں