ترکیہ زرعی پیداوار کے لحاظ سے یورپ  میں پہلے اور  دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا  اظہار  دارالحکومت انقرہ میں یونین آف چیمبرز آف ایگریکلچر آف ترکیہ کے مشاورتی بورڈ کے اجلاس میں شرکت  کےموقع پر کیا

2139545
ترکیہ زرعی پیداوار کے لحاظ سے یورپ  میں پہلے اور  دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ زرعی پیداوار کے لحاظ سے یورپ  میں پہلے اور  دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں سرفہرست میں شامل ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا  اظہار  دارالحکومت انقرہ میں یونین آف چیمبرز آف ایگریکلچر آف ترکیہ کے مشاورتی بورڈ کے اجلاس میں شرکت  کےموقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک کو جمہوریت، معیشت، گلہ بانی  اور پیداوار میں ناقابل تصور سطح پر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی زرعی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے گرانٹ سپورٹ فراہم کی۔ ہم نے پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے زرعی مدد فراہم کی۔ ہمارے پروڈیوسرز کی شدید کوششوں کی بدولت ہمارے زراعت اور جنگلات کے شعبے نے گزشتہ 21 سالوں میں سے 16 سالوں میں مسلسل ترقی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہ وہ زرعی پیداوار کے لحاظ سے یورپ میں پہلے  اور دنیا کے ٹاپ 10 میں سرفہرست ہیں۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ ہم ہیزلنٹ، انجیر، چیری اور خوبانی کی پیداوار میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ہم سبزیوں کی پیداوار میں دنیا میں چوتھے اور پھلوں کی پیداوار میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ ہم نے اپنی برآمدات 3.8 بلین ڈالر سے بڑھا کر 31 بلین ڈالر کر دی ہیں ۔

گزشتہ 22 سالوں میں، ہم نے فصلوں کی  پیداوار کو 78 ملین ٹن اور پھلوں کی پیداوار کو 27 ملین ٹن تک بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے 2023 میں 212 ممالک اور خطوں کو 2,200 اقسام کی زرعی مصنوعات برآمد کی ہیں ۔



متعللقہ خبریں