کوئی بھی ملبے تلے نہ رہے، امدادی کارکن مسلسل کام میں مصروف

ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے  کے بعد دلدوز خبروں کے ساتھ امید افزا خبریں بھی سُننے کو مِل رہی ہیں

1944417
کوئی بھی ملبے تلے نہ رہے، امدادی کارکن مسلسل کام میں مصروف
unzile sevimli.jpg
unzile sevimli.jpg

ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے  کے بعد دلدوز خبروں کے ساتھ امید افزا خبریں بھی سُننے کو مِل رہی ہیں۔

ضلع غازی آنتیپ کی تحصیل اصلاحیہ میں 17 سالہ انزیلیہ سیوملی  کو 78 گھنٹے بعد اور 2 بیٹوں اور باپ کو 76 گھنٹوں بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ضلع ادانا میں ملبے تلے دبی ایک عورت کو 75 گھنٹے بعد ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

 قہرمان ماراش میں 72 گھنٹوں بعد اسماعیل آلتن اولک نامی 72 سالہ مرد کو ، 73 گھنٹوں بعد ایک 5 سالہ بچے سمیت 3 افراد کے کنبے کو، 70 گھنٹوں بعد 49 سالہ دران شکر، 68 گھنٹوں بعدایک 80 سالہ عورت کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ضلع دیار بکر کی تحصیل باعلر میں 72 گھنٹے بعد ایک عورت کو بچا لیا گیا ہے۔

ضلع حطائے میں 72 گھنٹوں بعد 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

ضلع آدیامان میں 36 سالہ مرد کو زلزلے سے 77 گھنٹے بعد اور ایک ماں اور 2 بیٹیوں کو 65 گھنٹے بعد بچا لیا گیا ہے۔

تحصیل گیول باش میں جیرن اور ایلف نامی بہنوں کو 70 گھنٹوں بعد ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

ضلع شانلی عرفا کی تحصیل بریجک میں بھی ایک عورت کو 69 گھنٹوں بعد زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں