قبرص میں قائم اقوام متحدہ کی امن فوج کے قیام کی  مدت میں توسیع پر ترکیہ کا شدید ردِ عمل

وزارت خارجہ نے قبرص کے جزیرے پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (یو این پی) کے قیام کی مدت میں  توسیع سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے پر تحریری بیان جاری کیا ہے

1939820
قبرص میں  قائم اقوام متحدہ کی امن فوج کے قیام کی  مدت  میں توسیع پر ترکیہ کا شدید ردِ عمل

ترکی نے قبرص کے جزیرے پر قائم اقوام متحدہ کی امن فوج کے قیام کی  مدت میں  ایک سال کی توسیع کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے قبرص کے جزیرے پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (یو این پی) کے قیام کی مدت میں  توسیع سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے پر تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 30 جنوری 2023 کو 2674 نمبر قرارداد کے فیصلے کے ذریعے  اقوام متحدہ کی امن فوج کے قیام کی مدت میں  ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

مذکورہ فیصلے کے حوالے سے شمالی قبرصی   ترک جمہوریہ کی وزارت خارجہ کے بیان کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹوں میں شامل نہیں ہے، لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  کونسل، زمینی حقائق سے لاتعلق ہے، دو ریاستی حل کے لیے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی مرضی کو نظر انداز کیا گیا ہے جو عقل اور خیرسگالی  جذبات مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بار پھر ترک قبرصی عوام پر عائد غیر انسانی اور غیر قانونی پابندیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جسے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا ہے۔صدر ایرسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  8 جولائی 2022 کو اپنے خطوط کے ساتھ، جزیرے کی بہت سی ضروریات کا جواب دینے کے لیے، حقیقت پسندانہ، تعمیری اور مخلصانہ تعاون کی تجاویز کو نظر انداز کر کے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کا مطالبہ کرنا ایک تضاد کے سوا کچھ نہیں ہے۔

بیان میں میں کہا گیا ہے کہ وہ مشترکہ بنیاد جو قبرص میں ایک منصفانہ اور دیرپا حل کی راہ ہموار کرے گی، زمینی حقائق پر مبنی ہونی چاہیے۔ اس  دائرہ کار میں  سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کو دو الگ الگ ریاستوں کی حقیقت کق قبول کرنے کی ضرورت ہےاور قبرصی  عوام کو حقوق، خود مختاری  مساوی شکل میں  حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں