ترکیہ: سویڈن ابھی تک فیتو اراکین کے لئے ایک جاذب مرکز بنا ہوا ہے

دہشت گردوں کی واپسی اور دہشتگردی کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1922584
ترکیہ: سویڈن ابھی تک  فیتو اراکین کے لئے ایک جاذب مرکز بنا ہوا ہے

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ سویڈن، فیتو دہشتگرد تنظیم کے اراکین کے لئے ایک جاذب مقام کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے انقرہ کے دورے پر موجود سویڈش وزیر خارجہ ٹوبیاس بِل اسٹروم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے موضوع  پر طے پانے والے سہ فریقی میمورینڈم کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "دہشت گردی سے ہم آہنگ مجرموں  کی واپسی  اور دہشتگردی  کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے ترکیہ کی ،ایک فیتو  رکن 'بیولنت کینیش' کی  واپسی کی، طلب کو سویڈن  عدلیہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ " یہ انتہائی منفی پیش رفت ہے۔ دہشت گردی سے متعلقہ افراد کو ڈی پورٹ کرنے کے معاملے میں ہماری توقعات یہ ہیں کہ طے شدہ سہ فریقی سمجھوتے سے ہم آہنگ اضافی اقدام  کئے جائیں  اور یہ توقعات نہایت درجے فطری ہیں۔سویڈن اور فن لینڈ  پر اس سمجھوتے کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ سہ فریقی سمجھوتے کی ذمہ داریوں کے مقابل سویڈن ابھی تک  فیتو اراکین کے لئے ایک جاذب مرکز بنا ہوا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی صنعتیں سویڈن سے بعض دفاعی مصنوعات کی درآمد کے موضوع پر مثبت جواب حاصل نہیں کر سکیں"۔

بِل اسٹروم نے دہشت گردی کے معاملے میں ترکیہ کو کروائی گئی یقین دہانیوں کے بارے میں کہا ہے کہ ہم اس سمجھوتے پر نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ہم نے اس سے متعلقہ اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور یہ اقدامات جاری رہیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حمایت یا حوصلہ افزائی اب جرم شمار ہو گی۔ سویڈن کی زمین  پرعلیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کی کاروائیاں جرائم شمار ہوں گی۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے 28 جون کو میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس  میں سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت درخواست کو ویٹو کر دیا تھا۔ انقرہ نے دہشت گردی کے حامی مذکورہ دونوں ممالک کے ساتھ ایک سمجھوتہ طے کیا تھا۔ انقرہ اس سمجھوتے میں کروائی گئی یقین دہانیوں کو پورا کئے جانے کا منتظر ہے۔



متعللقہ خبریں