اناج کی برآمدات کا تسلسل ضروری ہے،روس نظر ثانی کرے: ترکیہ

روسی ہم منصب سے رابطے میں کہا گیا ہے کہ خوراک  کے موجودہ عالمی بحران  کے دوران  تمام مسائل کا حل بات چیت اور تعاون میں پنہاں ہے،جبکہ اس انسانی مسئلے کو  باہمی اختلافات اور جھڑپوں سے الگ رکھنے کی ضرورت بھی ہے

1900160
اناج کی برآمدات کا تسلسل  ضروری ہے،روس نظر ثانی کرے: ترکیہ

وزیر دفاع خلوصی آقار نے روسی ہم منصب سرگی شوئیگو سے ٹیلی فون بات چیت میں اناج کی برآمدات کے  تسلسل کی اہمیت اجاگر کی ہے ۔

 ترک وزارت دفاع کے مطابق ،خلوصی آقار نے  روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

 اس بات چیت میں   اناج برآمدات کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے سمیت اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ  خوراک  کے موجودہ عالمی بحران  کے دوران  تمام مسائل کا حل بات چیت اور تعاون میں پنہاں ہے،جبکہ اس انسانی مسئلے کو  باہمی اختلافات اور جھڑپوں سے الگ رکھنے کی ضرورت بھی ہے۔

آقار نے امید ظاہر کی کہ روس، اناج معاہدے  کی  دوبارہ بحالی پر سنجیدگی سے سوچ بچار کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں