ترک صدر کا ماہ نومبر میں وسیع ڈپلومیسی پروگرام

صدر ایردوان  بدھ کے روز  ٹیلی فون پر بات ہونےو الےسویڈش  وزیر اعظم اُلف کرسٹرسن کی 8 نومبر کو انقرہ میں  میزبانی کریں گے

1898936
ترک صدر کا ماہ نومبر میں وسیع ڈپلومیسی پروگرام

صدر  رجب طیب  ایردوان  ماہ نومبر کے اوائل میں  نیٹو   کے  ایجنڈے کی حامل وسیع پیمانے  کی  ڈپلومیسی   کریں گے۔

صدر ایردوان   4 نومبر کو استنبول میں  نیٹو کے سیکرٹری  جنرل   ینز اسٹولٹن برگ   سے ملاقات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

مذاکرات میں سویڈن اور فن لینڈ   کے سلسلہ  نیٹو رکنیت   سمیت 24 فروری سے ابتک  جاری   روس۔ یوکیرین جنگ   کے    حوالے سے پیش رفت پر  بات چیت متوقع ہے۔

صدر ایردوان  بدھ کے روز  ٹیلی فون پر بات ہونےو الےسویڈش  وزیر اعظم اُلف کرسٹرسن کی 8 نومبر کو انقرہ میں  میزبانی کریں گے ۔ ملاقات کے دوران ترکیہ اور سویڈن تعلقات کے ساتھ ساتھ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران صدر ایردوان نے الف کرسٹرسن کو سویڈن کا نیا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی۔ 19 اکتوبر کو اپنے بھیجے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئےایردوان نے کہا کہ وہ دارالحکومت انقرہ میں الف کرسٹرسن کی میزبانی کا  خیر مقدم کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں