ٹرکش ائیر لائینز نے  وسطی اور شمالی یورپ کی ٹکٹوں پر سیل لگادی

ٹرکش ایئرلائنز  کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق، دنیا کے سب سے زیادہ ممالک کے لیے پروازیں کرنے والی   ہوائی کمپنی، وسطی اور شمالی یورپ کے کئی مقامات پر انتہائی کم  قیمتوں پر سفر کرنے کا موقع فراہم   کررہی ہے

1888740
ٹرکش ائیر لائینز  نے  وسطی اور شمالی یورپ کی  ٹکٹوں پر سیل لگادی

ٹرکش ایئرلائنز (THY)    وسطی اور شمالی یورپ کے لیے 149 ڈالر  سے شروع ہونے والی قیمتوں پر مسافروں کو ٹکٹیں فراہم  کرنا شروع   کردیا ہے۔

ٹرکش ایئرلائنز  کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق، دنیا کے سب سے زیادہ ممالک کے لیے پروازیں کرنے والی   ہوائی کمپنی، وسطی اور شمالی یورپ کے کئی مقامات پر انتہائی کم  قیمتوں پر سفر کرنے کا موقع فراہم   کررہی ہے۔

وہ مسافر  جو اس پیکج سے  سے فائدہ اٹھانے کےخواہاں ہیں  محدود تعداد میں ان  نشستوں  سے5 سے 15 اکتوبر  تک خریدی ہوئی ٹکٹوں پر  یکم  نومبر 2022 سے15  مارچ  2023 تک برلن، ڈسلڈورف، کولون، فرینکفرٹ، بریمن، ہیمبرگ، ہنور، لیپزگ، میونخ، نیورمبرگ اور سٹٹگارٹ کا سفر  149 ڈالر  میں   169 باسل، ویانا، سالزبرگ اور زیورخ کو  169 ڈالر   جینوا کو  199 ڈالر،  لندن کو  209 ڈالر ،  ایمسٹرڈیم، لکسمبرگ اور برسلز، 246  ڈالر، اسٹاک ہوم اور اوسلو، 249  ڈالر، ہیلسنکی کو  209 ڈالر، کوپن ہیگن، برمنگھم، ایڈنبرا کے لیے 279ڈالر، ڈبلن  کو  289 ڈالر، گوئت برگ  اور بیلوندا   کو 299 ڈالر  مانچسٹر  کو 259 ڈالر دے شروع ہونے والی  ٹکٹوں سے  پرواز کر سکتے ہیں۔

مہم کے دائرہ کار میں درست قیمتیں THY کی آفیشل ویب سائٹ  پر موجود ہیں جبکہ  ٹکٹ دفاتر اور ایجنسیوں میں یہ  قیمتیں  مختلف ہو سکتی ہیں۔

اس  پیکج کے علاوہ   دیگر منازل کے لیے سیاحت کے لیے  تفصیلی معلومات "www.turkishairlines.com" ویب سائٹ سے یا پھر

"444 0 849"  کال سینٹر  یا  سیلز دفاتر سے  رجوع کیا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں