ترکی: یونانی طیاروں نے ترک طیاروں کا تعاقب کر کے نیٹو فرائض کو خطرے میں ڈالا ہے

یونان کے جنگی طیاروں نے، اہم نیٹو ڈیوٹی پر مامور ترک جنگی طیاروں کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے لئے شعوری شکل میں طیاروں کا تعاقب کیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1871596
ترکی: یونانی طیاروں نے ترک طیاروں کا تعاقب کر کے نیٹو فرائض کو خطرے میں ڈالا ہے

نیٹو کے رکن ملک یونان کے ایف۔16 طیاروں نے راڈار تعاقب کر کے مشرقی بحیرہ روم میں نیٹو ڈیوٹی پر مامور ترک طیاروں کے ساتھ ناجائز چھیڑ خانی کی ہے۔

ترکی وزارت دفاع  ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق یونان کے جنگی طیاروں نے، اہم نیٹو ڈیوٹی پر مامور ترک جنگی طیاروں کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے لئے شعوری شکل میں طیاروں کا تعاقب کیا۔

وزارت دفاع ذرائع نے یونان کی طرف سے کئے گئے اس تعاقب کو نیٹو کاروائیوں کو ہدف بنانے والی کاروائی قرار دیا اور کہا ہے کہ یونان ترکی کے ساتھ چھیڑ خانی کے لئے نیٹو فرائض تک کو خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کر رہا۔

اطلاع کے مطابق ترک جنگی طیاروں کے تعاقب کا فوری جواب دیا گیا اور یونانی طیاروں کو علاقوں سے نکال دیا گیاہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے تحریکی اقدامات  اتحاد کی روح  کے منافی ہیں اور یونان کی، کشیدگی میں اضافہ کرنے کی، نیت کے عکاس ہیں۔

علاوہ ازیں ترکی وزارت دفاع کی طرف سے نیٹو حکام کو معاملے سے آگاہ کیا گیا اور یونان کے فوجی اتاشی کو وزارت دفاع دفتر میں طلب کر کے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع نے بھی متعلقہ فریقین کو سفارتی ردعمل پیش کیا ہے۔



متعللقہ خبریں