ترکی: ایرن محاصرہ ۔2 آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد کہیں بھی پناہ نہیں لے سکیں گے، حقاری میں ایرن محاصرہ ۔2 آپریشن کے ساتھ مزید 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے: وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو

1849422
ترکی: ایرن محاصرہ ۔2 آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ترکی میں اندرونِ ملک انسدادِ دہشت گردی آپریشن 'ایرن محاصرہ ۔2 'کے ساتھ  ضلع حقاری کے گاوں کرک داع کے غیر آباد حصے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKKکے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دہشت گرد کہیں بھی پناہ نہیں لے سکیں گے۔ ضلع حقاری کے گاوں کرک داع  میں 28 جون کو JOH اور جینڈر میری کمانڈو یونٹوں  کی طرف سے جے۔ڈرون اور جے۔مسلح ڈرون طیاروں کے ساتھ کئے گئے ایرن محاصرہ ۔2 آپریشن میں مزید 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ ہم اپنی دلیر اولاد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں"۔

وزارت داخلہ نے بھی جاری کردہ بیان میں علاقے میں آپریشنوں کے دوام کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں