ترکی: خفیہ ایجنسی MIT نے دہشت گرد حسین شبلی کو غیر فعال بنا دیا

ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT نے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے نام نہاد شامی خود مختار انتظامی مرکز کی انتظامی کمیٹی کے نائب  سربراہ، شامی دہشت گرد حسین شبلی کو غیر فعال بنا دیا ہے

1845354
ترکی: خفیہ ایجنسی MIT نے دہشت گرد حسین شبلی کو غیر فعال بنا دیا

ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT نے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے نام نہاد شامی خود مختار انتظامی مرکز  کی انتظامی کمیٹی کے نائب  سربراہ، شامی دہشت گرد حسین شبلی کو عراق کے شہر سلیمانیہ میں غیر فعال بنا دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دہشتگرد تنظیم کی نام نہاد قندیل انتظامیہ نے فرہاد دیرک  کوڈ نیم کے ساتھ  حسین شبلی کو عراق میں متعین کیا۔

اطلاع کے مطابق قندیل میں دہشت گرد سرغنہ   اور دہشت گرد شبلی ،علاقے سے باہر تیسرے ممالک کے ساتھ مفادات پر مبنی تعلقات قائم کر کے عراق میں ایک نئی دہشت گرد تنظیم بنانے کے ہدف رکھتے ہیں۔

MIT کے ترکی۔عراق  سرحد  سے 275 کلو میٹر اندر سلیمانیہ میں کئے گئے آپریشن میں غیر فعال بنایا گیا دہشت گرد شبلی ، نام نہاد قندیل انتظامیہ  کی شامی شاخ  کے اہم سرغناوں میں سے "شاہین جیلو" لقب والے فرہاد عبدی شاہین  کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھا۔

حسین شبلی، دہشت گردوں کے سرغنہ عبداللہ اوجالان کے شام میں قیام کے دور میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے میں شامل ہوا۔ شام کے شہر حلب اور عراق کے شہروں غارا اور قندیل میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرتا رہا۔ 2004 میں اسے شام میں 'پی کے کے' کے زیرِ کنٹرول علاقوں  کی نام نہاد انتظامی کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا۔

شبلی 2019 سے دہشت گرد تنظیم کی نام نہاد شامی انتظامی کمیٹی کے نائب سربراہ کے طور پر کاروائیاں کر رہا تھا۔



متعللقہ خبریں